بھارت میں ’’میٹھا میٹھا ہپ ہپ ، کڑوا کڑوا تھو تھو ‘‘ کا مکمل راج

جمعرات 22 اکتوبر 2015 15:06

بھارت میں ’’میٹھا میٹھا ہپ ہپ ، کڑوا کڑوا تھو تھو ‘‘ کا مکمل راج

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار22اکتوبر۔2015ء ) بھارت میں ’’میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو ‘‘ کا مکمل راج چل رہا ہے کیوں کہ ایک جانب پاکستانی اور مسلمان کھلاڑیوں،امپائرز اور کمنٹیٹرز کو فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو دوسری طرف پروٹیز ٹیم میں شامل پاکستانی اور مسلمان لیگ سپنر عمران طاہر اور بھارتی نژاد مسلمان بلے باز ہاشم آملا کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کوئی صدا بلند نہیں کی جا رہی کیوں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ’’سیاسی‘‘کردار کم از کم اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے بھی مخالفت مول لی جائے اور آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد میں مزید رکاوٹیں کھڑی ہو جائیں ۔