اولمپک چیمپئن روسی خاتون ایتھلیٹ یلینا اسنبایوا نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا

جمعرات 22 اکتوبر 2015 15:20

اولمپک چیمپئن روسی خاتون ایتھلیٹ یلینا اسنبایوا نے ریٹائرمنٹ لینے ..

ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار22اکتوبر۔2015ء ) اولمپک پول والٹ چیمپئن روس کی خاتون ایتھلیٹ یلینا اسنبایوا نے ریواولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہناہے کہ آئندہ اولمپکس میں وہ نئے ریکارڈ بنانے کے لئے بھرپورمحنت کررہی ہیں اور یادگار لمحات کیساتھ کیرئیر ختم کردوں گی ۔ انہوں نے گزشتہ روز ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر تیسرے اولمپکس گولڈ میڈل پر ہے اور وہ گولڈ میڈلز حاصل کرنے کی ہیٹرک کرنے کی خواہش مند ہیں ۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا کیرئیر اتنا ہی تھا اور اب وہ بطور کوچ کھیل سے وابستہ رہنے کی کوشش کریں گی ۔