سانگھڑ؛ نواحی گاؤں چوٹیاریوں میں کیریواورملاح برادری میں معمولی بات پرتصادم، مقامی صحافی قتل

جمعرات 22 اکتوبر 2015 16:26

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ کے قریب نواحی گاؤں چوٹیاریوں میں کیریواورملاح برادری میں معمولی بات پرتصادم مقامی صحافی قتل ایک زخمی سول اسپتال داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سانگھڑ سے 30کلومیٹر چوٹیاریوشہرمیں ہوٹل میں بیٹھے معمولی بات پرکیریواورملاح برادری مین تصادم ہوگیا فائرنگ لاٹھیوں چلنے سے مقامی صحافی اکبرکیریوشدیدزخمی ہوگیاانکے عزیزوزیرکیریورزخمی حالت میں سول اسپتال سانگھڑ میں انکے عزیزوں نے پرائیوٹ گاڑی میں لائے چوٹیاریوں پولیس موبائل میں تیل نہ ہونے کابہانہ کرکے انکارکردیا اکبرکیریوزخموں کاتاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے انکے قریبی پولیس عزیزوزیرکیریوکوطبعی امداد جاری ہے چوٹیاریوں کے اس عمل پرسانگھڑ کے صحافیوں نے سول اسپتال میں احتجاج کیااس کے بھائی علی دوست نے بتایا کہ ملاح بردار نے حملہ کرکے بے گناہ قتل کیا،سانگھڑ کے صحافیوں نے مقامی صحافی کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرنے کامطالبہ کیا ہے۔