قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی انگلینڈ کیخلاف شاندار سینچری

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اکتوبر 2015 18:37

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی انگلینڈ کیخلاف شاندار سینچری

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22اکتوبر 2015 ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف شاندار سینچری سکور کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لیے ہیں۔ آج کے روز کے کھیل کی خاص بات قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے بنائی گئی ان کے کیرئیر کی نویں سینچری تھی۔ مصباح الحق نے دن کے کھیل کے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر اپنی سینچری مکمل کی۔

متعلقہ عنوان :