امریکی صدر بارک اوبامہ اور وزیراعظم نواز شریف کی وائٹ ہاوس میں ملاقات شروع

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اکتوبر 2015 20:23

امریکی صدر بارک اوبامہ اور وزیراعظم نواز شریف کی وائٹ ہاوس میں ملاقات ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22اکتوبر 2015 ء) امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات کیلئے وزیراعظم نواز شریف وائٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بارک اوبامہ اور وزیراعظم نواز شریف کے مابین آج ملاقات ہونا طے تھی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف امریکی صدارتی وائٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں۔ وائٹ ہاوس پہنچنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر بارک اوبامہ کے مابین ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

ملاقات 1 گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم وزارت داخلہ کی جانب سے مرتب کی گئی دستاویزات اپنے ہمراہ لے کر گئے ہیں جو امریکی صدر کے حوالے کی جائیں گی۔ دستاویزات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ان کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود ہیں۔

امریکہ کا دورہ کرنے کی دعوت دینے پر وزیراعظم نے بارک اوبامہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات 7 دہائیوں پر محیط ہیں۔ جبکہ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ صرف سیکورٹی امور کے حوالے سے تعلقات نہیں ہیں۔ امریکہ کے پاکستان کیساتھ وسیع البنیادی تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان کیساتھ سیکورٹی کے علاوہ معیشت، سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں بھی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ بارک اوبامہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بہت متحرک ہے جبکہ اس کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :