چوتھا ون ڈے ، افغانستان نے زمبابوے کو 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کر دی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:14

چوتھا ون ڈے ، افغانستان نے زمبابوے کو 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے ..

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء)افغانستان نے 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کو 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2سے برابر کر دی،افغانستان نے 185رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر46.4اوورز میں پورا کر لیا،افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد 80،اصغر ستانگزی 32اور نور علی زردان 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے چوسورہ 3،ولیمز نے2اور ماسکدزا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں8وکتوں کے نقصان پر 184 رنز سکور کئے ۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 86، چیبابھا26اور جونگوی 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔افغانستان کی جانب سے دولت زردان نے 3،راشد خان نے 2،محمد نبی اور امیر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے 8وکٹوں،دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے 58رنز سے اور تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے 6وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔