Live Updates

سانگھڑ ،چیف ایگزیکٹوغنی گروپ آف انڈسٹریز جلال خان بلوچ کی برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

جمعرات 22 اکتوبر 2015 22:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ کے مشہور صنعت کار غنی گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو جلال خان بلوچ نے اپنی تمام برادری کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرد یا آج سانگھڑ میں تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی پچاس سالا پرانی وکیٹ گرائی ہے ضلعی آرگنائیزر ایوب خان تفصیلات کے مطابق پچاس سال سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والے سانگھڑ کے مشہورصنعت کار جلال خان بلوچ،جبران خان اور جہاندادخان بلوچ نے آج اپنی تمام برادی کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سےاپنا پچاس سالا ناطہ توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائیزر ایوب خان ،علی مراد اور دیگر عہدیدار اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جلال خان بلوچ کا کہنا تھا کہ میں اور میری پوری برادری جو کے پچھلے پچاس سال سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے عمران خان کے نظریے اور حق سچ کی سیاست سے متاثر ہوکر آج تحریک انصاف میں شم شمولیت کا علان کیا ہے آج سے میر ا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور آج سے میرا اور میری برادری کا تمام تن من دہن پاکستان تحریک انصا ف کے لیے ہے اس موقعے پرپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائیزر ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم نے ضلع سانگھڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پچاس سالا پرانی وکٹ گرائی ہے اور عوام جو ق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں جوکہ ہمارے قائد عمران خان پر کھلا اعتماد ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات