لیسکو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی

پیر 26 اکتوبر 2015 11:39

لیسکو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء ) لیسکو نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی ۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی حکام کے مطابق موسم سرد ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کی جا رہی ہے اور بجلی کی طلب کے مطابق لیسکو کو قومی گرڈ سے بجلی کی فراہمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ صورتحال آئندہ دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد قومی سسٹم میں پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہونے سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ جائے گا اور دوبارہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی۔