Live Updates

لاہور ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق اور 6 زخمی

پیر 26 اکتوبر 2015 11:40

لاہور ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء ) لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کا یہ واقعہ سرکلر روڈ یکی گیٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بلدیاتی انتخات کی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ جاں بحق پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت خرم شہزاد اور ملک عارف کے ناموں سے ہوئی۔

واقعے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن تھانہ یکی گیٹ کے باہر پہنچے اور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے واقعے کا مقدمہ تھانہ یکی گیٹ میں درج کرادیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماوٴں چوہدری زاہد، ملک دتہ اور احمد بٹ سمیت 7 لیگی کارکنوں کو نامزد کیا گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور علیم خان نے ان کی عیادت کی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات