قدرت کے کاموں میں مداخلت پاکستانی اداکاراؤں کو مہنگی پڑگئی

پیر 26 اکتوبر 2015 13:46

قدرت کے کاموں میں مداخلت پاکستانی اداکاراؤں کو مہنگی پڑگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء)قدرت کے کاموں میں مداخلت پاکستانی اداکاراؤں کو مہنگی پڑگئی‘ رب کے کاموں میں مداخلت سے کسی کو کبھی تسکین نہیں ملی اور ایسا ہی ہوا کچھ پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ جنہوں نے اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے سرجری کا سہارا لیا لیکن اللہ کی کرنی ایسی ہوئی کہ وہ پہلے حسن سے بھی محروم ہو گئیں-ان پاکستانی اداکاراوٴں میں ایک فضا علی ہیں جنہوں نے سرجری کے ذریعے اپنے چہرے کو درست کروانے کی کوشش کی اور پہلے حال سے بھی گئیں۔

سارہ لورین نے بھی کچھ ایسا ہی کیا اور سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی ختم ہوگئی۔ سعدیہ امام کو بھی چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے کی سوجی اور وہ اپنی شکل ہی بگاڑ بیٹھی، جس کے ساتھ ہی ان کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

آمنہ حق نے بھی پلاسٹک سرجری کروائی جو ان کے لیے دلی صدمے کا باعث بنی اوران کے کیریئر میں تیزی کے آنے والا عروج آن کی آن میں غارت ہو گیا۔

نادیہ حسین نے بھی سرجری کے بعد اپنے چہرے کی تمام تر خوبصورتی اور رعنائی گنوا دی اور اپنے کیریئر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔سدرہ بتول نے بھی پلاسٹک سرجری کروائی لیکن ان کے چہرے میں آنے والے بگاڑ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انھوں نے یہ سرجری ہیروئن نہیں بلکہ ولن بننے کے لیے کروائی تھی۔صدف کنول نے اپنے چہرے پر بہت زیادہ تجربات کیے اور اپنی ناک، ہونٹوں، گالوں اور بھنوں کی ایک ساتھ سرجری کروا ڈالی۔