ورلڈ ٹی 20 : حکومت ٹیم کو بھارت جانے سے روک سکتی ہے، شہریار خان

پیر 26 اکتوبر 2015 16:11

ورلڈ ٹی 20 : حکومت ٹیم کو بھارت جانے سے روک سکتی ہے، شہریار خان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہوئی تو پاکستانی حکومت پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے روک سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اگلے دو تین دن میں بھارت کی جانب سے جواب نہ آیا تو سیریز کو ختم سمجھا جائے گا۔ شہریار خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے اس کے باوجود وہ حکومت اور دفترخارجہ کو کئی معاملات میں اعتماد میں لیتے ہیں اور ان کا حالیہ دورہ بھارت بھی حکومت کی اجازت کے بعد ہوا تھا۔