زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مسلسل آفٹر شاکس آنے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 18:58

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مسلسل آفٹر شاکس آنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مسلسل آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو ملک بھر میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی جانب سے موصول ہونے والی آخری اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 153 ہوگئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مسلسل آفٹر شاکس آسکتے ہیں۔ آئندہ 3 روز کے دوران زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں درمیانے درجے کے آفٹر شاکس آ سکتے ہیں جبکہ ایک ماہ تک کم درجے کے آفتڑ شاکس آنے کا خدشہ ہے۔