امریکہ نےپاکستان میں خوفناک زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں مدد کی پیش کش کردی

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 21:55

امریکہ نےپاکستان میں خوفناک زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) امریکہ نےپاکستان میں خوفناک زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں مدد کی پیش کش کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو ملک بھر میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں امریکہ نے پاکستان کو مدد کی پیش کش کردی ہے۔ اس حوالے سےامریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :