وزیراعلی پنجاب نے زلزلے میں جاں بحق ہوجانے والے افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 22:37

وزیراعلی پنجاب نے زلزلے میں جاں بحق ہوجانے والے افراد کے لواحقین کیلئے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) وزیراعلی پنجاب نے زلزلے میں جاں بحق ہوجانے والے افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے زلزلے میں جاں بحق ہوجانے والے افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے زلزلے میں جاں بحق ہوجانے والے افراد کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے کرائسس سیل بھی قائم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :