آل راونڈر انور علی کے ولیمے میں کرکٹرز اور سیاستدانوں کی شرکت

بدھ 28 اکتوبر 2015 11:21

آل راونڈر انور علی کے ولیمے میں کرکٹرز اور سیاستدانوں کی شرکت

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار28اکتوبر۔2015ء ) دس روز پہلے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرنےو الے قومی کرکٹر انور علی کی دعوت ولیمہ کا انعقاد گزشتہ رات کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا، قومی ٹیم کے چیف سیلکٹر ہارون الرشید ، سابق کرکٹر جلال الدین اور سیاسی رہنما شاہی سید نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔ قومی آل راؤنڈر انور علی کے ولیمہ کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خوشی سے سرشار سٹار کرکٹر نے تھری پیس زیب تن کر رکھا تھا۔ پُروقار تقریب میں انور علی کے دوست ، احباب کے علاوہ چیف سیلکٹر ہارون الرشید ، سابق کرکٹر جلال الدین اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں عوامی نیشنل پارٹی کراچی کے صدر شاہی سید پیش پیش تھے ۔ دعوت ولیمہ کی خاص بات خوشی کے اس موقع پر کسی بھی موجودہ قومی کرکٹر کا موجود نہ ہونا تھا ۔ اس پُر مسرت موقع پر دوستوں، مداحوں نے انور علی کے ساتھ خُوب تصویریں بنوائیں ۔