کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان چار روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا

بدھ 28 اکتوبر 2015 12:25

کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان چار روزہ ٹور میچ کل شروع ..

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان چار روزہ ٹور میچ کل جمعرات سے شروع ہوگا ‘چار روزہ ٹور میچ کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم برینڈن میک کلم کی قیادت میں ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز سے قبل کیوی ٹیم کل سے یکم نومبر تک کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 نومبر تک پرتھ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :