سہواگ ،ٹنڈولکر اور شین وارن کے ہمراہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کرینگے

بدھ 28 اکتوبر 2015 12:55

سہواگ ،ٹنڈولکر اور شین وارن کے ہمراہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کرینگے

ممبئی ۔28 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) سابق بھارتی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ آئندہ ماہ امریکہ میں شیڈول سچن وارن آل سٹارز ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ سہواگ کی آل سٹارز ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ وہ رانجی ٹرافی میں ہریانہ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیرودھ چوہدری نے اپنے بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سہواگ نے آل سٹارز ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وہ رانجی ٹرافی میں کلب کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ سہواگ نے گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور وہ امریکہ میں شیڈول سیریز میں وی وی ایس لکشمن، ساروگنگولی، اجیت آگارکر، سچن ٹنڈولکر کو جوائن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :