ڈبلیو ٹی اے فائنلز، روسی سٹار ماریہ شرا پوا اور فلیویا پنیٹا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
بدھ 28 اکتوبر 2015 13:05
سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) ٹینس سیزن کا آخری ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سنگا پور میں جاری ہے، روسی اسٹار ماریہ شرا پوا نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،یو ایس اوپن چیمپئن فلیویا پنیٹا نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔
(جاری ہے)
عالمی نمبر چار ماریہ شرا پووا نے طویل انجری کے بعد کم بیک کرتے ہوئے لگا تار دوسرا میچ جیتا، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے ریڈ گروپ میں شامل روسی ٹینس اسٹار نے رومانیہ کی ٹاپ سیڈ سیمونا ہیلپ کوچھ چار اور چھ چار سے شکست دی اس کامیابی کے ساتھ ہی ماریہ شرا پوا نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
یو ایس اوپن چیمپئن فلیویا پنیٹا نے پولینڈ کی آگنیسکا رڈوانسکا کو سات چھ اور چھ چار سے مات دے کر ناک آوٹ مرحلے کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.