محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشنگوئی

بدھ 28 اکتوبر 2015 15:30

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے، زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں اگلے چار روز کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زارہ، راولپنڈی ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش مری میں دوملی میٹر ریکارڈ کی گئی،آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات منفی تین اور سکردو منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کالام، استور منفی ایک، دیر ایک اور چترال میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔