ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا (کل) شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی، یووراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی سمیت کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے

بدھ 28 اکتوبر 2015 18:20

ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا (کل) شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

جالندھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ بھارتی آف اسپنر(کل)جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہربھجن سنگھ شادی کے لئے آبائی شہر جالندھر میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مہندی کی رسم میں ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کے گھر والوں نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد دونوں نے فوٹو سیشن میں بھی حصہ لیا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے لئے یہ تصاویر شیئر بھی کیں۔ شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی، یووراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی سمیت کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔ بالی وڈ سے بھی کئی نمایاں شخصیات اس تقریب کا حصہ بنیں گی۔