انگلینڈ شارجہ ٹیسٹ کیلیے معین علی کو ٹیم سے باہر کردے ، کیون پیٹرسن

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 20:09

انگلینڈ شارجہ ٹیسٹ کیلیے معین علی کو ٹیم سے باہر کردے ، کیون پیٹرسن

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) انگلینڈ کے معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے معین علی کو ٹیم سے نکال دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شارجہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے انگلینڈ کے معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں مشورہ دیا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں معین علی کو ٹیم سے اس نکال کر ان کی جگہ کرس ہیلز کو ٹیم مین شامل کرلیا جائے۔ جبکہ ایک تیز گیند باز کی جگہ سپنر پٹیل کو موقع دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :