11 کتوں کی قاتل، 63 سالہ خاتون نکلی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 28 اکتوبر 2015 22:22

11 کتوں کی قاتل، 63 سالہ خاتون نکلی

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر۔2015ء)63 سالہ بوڑھی عورت پر شک ہے کہ اس نے 11 کتوں کے زہر دے کر مارا ہے۔ میکسیکو سٹی پارک کے علاقے کے رہنے والےِ خاص کر پالتو جانوروں کے مالکان، اس عورت کی وجہ کافی خوفزدہ تھے۔ عورت کی شناخت تو ہوچکی ہے مگر ابھی اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔سٹی پراسیکیوٹر کے مطابق عورت نے ایک اور شخص کے سامنے تمام کتوں کو مارنے کے بارے میں بتایا تھا۔

(جاری ہے)

سٹی پراسیکوٹر کے مطابق بوڑھی عورت ایک کیمسٹ ہے، اس لیے زہر بنانا اس کے لیے کافی آسان ہے۔ عورت کو پارک میں زہریلا گوشت ڈالتے ہوئے رنگے ہاتھوں نہیں پکڑا جا سکا ، جس کی وجہ سے اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں نگرانی کے کیمروں کی 278 فوٹیج ملی ہیں، جس سے وہ عورت کے خلاف شواہد جمع کر رہے ہیں۔عورت کے کتوں کو مارنے سے جانوروں کے حقوق کے لے کام کرنے والی تنظیمیں کافی غصے میں تھیں۔