پیر محل، 11یونین کونسل کے دوریٹرننگ آفیسر 45کلومیٹر کے فاصلہ پر بنانے پر خواتین مرد پولنگ سٹاف کو سخت مشکلات کا سامنا

بدھ 28 اکتوبر 2015 22:41

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں سندھلیانوالی اروتی سمیت 11یونین کونسل کے دوریٹرننگ آفیسر 45کلومیٹر کے فاصلہ پر بنانے پر خواتین مرد پولنگ سٹاف کو سخت مشکلات کا سامنا11یونین کے نامزد ریٹرننگ افسران نے متعلقہ یونین کونسل میں سینکڑوں امیدواروں کے کاغذات وصول کرنے کی بجائے ضلعی ہیڈکوآرٹر میں اپنے اپنے دفاتر میں ریٹرننگ آفس قائم کرلیے فی الفور متعلقہ یونین کونسلوں میں ریٹرننگ آفس بنائے جائیں پولنگ عملہ ، امیدواروں کا ضلعی وصوبائی الیکشن کمیشن سے مطالبہ تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2015کے سلسلہ تحصیل پیرمحل میں چار ریٹرننگ آفیسر ز تعینات کیے گئے دوریٹرننگ آفیسر زکے دفاتر تحصیل ہیڈکوآرٹر اور یونین کونسل کے نزدیک جبکہ د و ریٹرننگ آفیسر جس میں ای ڈی زراعت او رای ڈی او ورکس نے اپنے الیکشن دفاتر متعلقہ تحصیل میں بنانے کی بجائے ضلعی صدر مقام ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بنا رکھے ہیں جس سے جس میں سندھلیانوالی اروتی11یونین ہائے جس میں یونین کونسل نمبر69,70,73,74,75,76جس کا ریٹرننگ آفیسر ای ڈی زراعت ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ یونین کونسل نمبران77,78,83,84,85جس کا ریٹرننگ آفیسرای ڈی او ورکس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تعینات کیا گیا ہے دونوں ریٹرننگ آفیسران کا متعلقہ حلقے میں دفتر بنانے کی بجائے ضلعی ہیڈکوآرٹر پر اپنے اپنے دفاتر میں ریٹرننگ آفس قائم کرنے سے سینکڑوں امیدواروں مرد خواتین اور ان کے تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا اب پولنگ سٹاف جس میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہے کو شدید قسم کی مشکلات سامنا ہے امیدواروں ، پولنگ سٹاف عملہ نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، ضلعی ریٹرننگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور متعلقہ یونین کونسل کے دفاتر میں ریٹرننگ آفیسران کے دفاتر قائم کیے جائیں تاکہ پولنگ عملہ مردخواتین کو باآسانی پولنگ سامان اور رزلٹ پہنچانے میں آسانی ہوسکے ۔