Live Updates

عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیاپر پیغام دینے کے الزام میں پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2015 00:00

عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیاپر پیغام دینے کے الزام میں پی ٹی آئی کا کارکن ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اکتوبر۔2015ء) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن کو سوشل میڈیا پر مبینہ طورپر عدلیہ کیخلاف ٹویٹ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل نے ایف آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قاضی جلال نامی کارکن کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عدلیہ کیخلاف پیغام دینے کے الزام میں الیکٹرانک ٹرانزیکشن آر ڈیننس 2002کی دفعہ 36اور 37کی خلاف ورزی کے تحت دو روزہ ریمانڈ پر حراست میں لیا گیاہے۔قاضی جلال نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا تعارف حافظ قرآن اور تحریک انصاف کے کارکن کی حیثیت سے دیاہے اور وہ انصاف ریڈیو کیلئے کام بھی کر تاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :