سنگا پور ٹینس ٹورنامنٹ ، اگنیسکا اور ماریہ شراپووا نے اپنے میچز جیت لئے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 11:03

سنگا پور ٹینس ٹورنامنٹ ، اگنیسکا اور ماریہ شراپووا نے اپنے میچز جیت ..

سنگا پورسٹی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار30اکتوبر۔2015ء ) سنگا پور ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا اور روس کی سٹار ٹینس پلیئر ماریہ شراپووا نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ دلچسپ کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا اور رومانیا کی عالمی نمبر 2 سیمونا ہالیپ میں مقابلہ ہوا ۔ پولش ٹینس پلیئر نے عالمی نمبر دو کھلاڑی کا پریشر نہ لیتے ہوئے بھرپور کھیل پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یک طرفہ مقابلے کے بعد حریف کو 6-7 اور 1-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں روس کی مایہ ناز ٹینس پلیئر ماریہ شراپووا کا مقابلہ اٹلی کی فلیوا پنیٹا کیساتھ ہوا۔ روسی ٹینس سٹار نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اطالوی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ، انہوں نے میچ میں 5-7 اور 1-6 سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔