زمبابوے انضمام الحق کی بطور بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کرنے کیلیے کوشاں

جمعہ 30 اکتوبر 2015 11:27

زمبابوے انضمام الحق کی بطور بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کرنے کیلیے کوشاں

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار30اکتوبر۔2015ء ) زمبابوے کے خلاف افغانستان ٹیم کو تاریخی فتوحات سے ہمکنار کرانے والے کوچ انضمام الحق پر میزبان بورڈ کی نظر کرم پڑگئی، زمبابوین کرکٹ بورڈ نے ان کی بطور بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

افغانستان نے کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ایسوسی ایٹ ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد ٹیم نے دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھی کلین سویپ کیا، اس شرمناک شکست پر زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے بیٹنگ کوچ اینڈی والر اور بولنگ کوچ ڈگلس ہونڈو کی چھٹی کردی ہے البتہ ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

زمبابوین کرکٹ بورڈ کے حکام بطور ڈیوڈ واٹمور نائب انضمام الحق کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم میزبان بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو والفریڈ مکونڈیوا نے اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں ایسی شرمناک صورتحال سے بچنے کے لیے ہر ممکن آپشن پر غور کررہے ہیں ۔