قومی جوڈو چیمپیئن شپ 4 نومبر سے شروع ہوگی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 12:24

قومی جوڈو چیمپیئن شپ 4 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔30 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں قومی جوڈو چیمپئن شپ4 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ قومی سینئر، تیسری جونیئر اور دوسری بین الصوبائی ویمن جوڈو چیمپیئن شپ 4 سے 8 نومبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

دوسری بین الصوبائی ویمن جوڈو چیمپیئن شپ4 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ میں تمام پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی اسی طرح تیسری جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ5 نومبر کو لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں تمام صوبوں اور مختلف ڈیپارٹمنس کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ ساتویں نیشنل سینئر جوڈو چیمپئن شپ 6 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی اورہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔