غیر مسلمان خواتین کو شریک سفر بنانے والے بولی ووڈ خانز

جمعہ 30 اکتوبر 2015 12:45

غیر مسلمان خواتین کو شریک سفر بنانے والے بولی ووڈ خانز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء)گزشتہ کئی دھائیوں سے بولی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے خانز میں سے بیشتر نے غیر مسلمان خواتین کا شریک سفر کے طور پر انتخاب کیا ہے۔آج ہم آپکے ساتھ غیرمذہب خواتین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے متعدد خانز کے ناموں کی فہرست شیئر کریں گے۔ اس فہرست میں پہلا نام بولی کنگ شاہ رخ خان کا ہے جنہوں نے 1991ء میں گوری خان کے ساتھ محبت کی شادی کی۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ اور ہالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت رکھنے والے عرفان خان کی شریک سفر ستاپا کا تعلق دین اسلام سے نہیں ہے۔ماضی کے معروف اداکار فیروز خان کے صاحبزادے بولی ووڈ اداکار فردین خان نے شادی کیلئے نتاشہ مداونی کا انتخاب کیا۔ علاوہ ازیں زید خان نے بھی کزن فردین خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملائیکہ پاریکھ کو جیون ساتھی چنا۔علاوہ ازیں سپر سٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے سیما سشدیو،ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا خان ، سیف علی خان نے کرینہ کپور خان، عامر خان نے کرن راؤ اور عمران خان نیآونتیکا ملک کا انتخاب کر رکھا ہے