بیسل ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر اور رچرڈ گیسٹ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:36

بیسل ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر اور رچرڈ گیسٹ نے کوارٹر فائنل میں جگہ ..

سوئٹزر لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) عالمی نمبر تین راجر فیڈرر اور رچرڈ گیسٹ نے ،اپنے اپنے میچز جیت کر بیسل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔سوئٹزر لینڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راونڈ میں عالمی نمبر تین راجر فیڈرر اور جرمن پلیئر فلپ کول الشرائبر مدمقابل ہوئے۔

(جاری ہے)

سوئس سٹار کھلاڑی راجر فیڈرر نے فلپ کول الشرائبر کو6-4 ،4-6 ، اور6-4 سے مات دی۔ کواٹر فائنل میں عالمی نمبر تین کا مقابلہ بیلجئیم پلیئر ڈیوڈ گوفن سے ہو گا۔ایونٹ کے ایک اور میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسٹ کا سامنا آسٹریا کے ڈومنک تیھم سے ہوا، فرنچ سٹار پلیئر نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 ،6-4 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔