Live Updates

عمران خان کی سیاست پر طلاق کے کیا اثرات ہوں گے،یہ ایک بڑا سوال ہے، بی بی سی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:42

عمران خان کی سیاست پر طلاق کے کیا اثرات ہوں گے،یہ ایک بڑا سوال ہے، بی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) عمران خان اور جمائما خان کی طلاق پر اپنے تبصرے میں برطانوی نشریاتی ادارے نے تحریک انصاف کے سربراہ کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کو ایک بڑا سوال قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی رپورٹ میں بی بی سی نے کہا کہ دونوں کے درمیان طلاق ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمران خان بلدیاتی انتخابات اور خیبر پختونخوا کے زلزلے کے لیے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔جبکہ مقامی میڈیا پر ایک بڑا سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ اس علیحدگی سے عمران خان کی سیاست پر کیا اثرات پڑیں گے۔گذشتہ برس حکومت کے خلاف دھرنے کے دوران ہی عمران خان کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئی تھیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :