کیا قطرینہ کیف شادی کے بعد اداکاری جاری رکھیں گی؟

جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:59

کیا قطرینہ کیف شادی کے بعد اداکاری جاری رکھیں گی؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کا شمارا نڈسٹری کی ٹاپ ہیروئنزمیں کیا جا تا ہے۔زرائع کے مطابق اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ہمراہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اداکارہ سے ڈین این اے کو دیئے جانے والے حالیہ انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ وہ خود کو آئندہ پانچ سالوں میں کہاں دیکھتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں خود کو اپنی محبت ’رنبیر کپور ‘کے ساتھ دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں پوری امید ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کام کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑ سکتیں ، اگر انھوں نے اپنے کام کو خیر باد کہہ دیا تو شاید وہ پاگل ہو جائیں۔30سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ شادی کے بعد کام کرنے والی کئی کامیاب اداکاروں کو دیکھ سکتے ہیں جن میں کاجل ، ودیا بالن اور کرینہ کپور قابل ہیں۔قطرینہ کیف کاکہنا تھا کہ اداکاراؤں کو کم از کم بچے پیدا کرنے سے قبل کسی صورت کام سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرنی چاہیے