سلمان خان کے بعد عامر خان اب شاہ رخ خان کا مذاق اڑانے لگے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 15:05

سلمان خان کے بعد عامر خان اب شاہ رخ خان کا مذاق اڑانے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار عامر خان آجکل اکثر و بیشتراپنے ہمعصر سٹارز کامذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں۔ چند روز قبل عامر خان کی طرف سے سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کے متعلق کچھ متنازعہ بیانات دیئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق19اکتوبر کے روز شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کی 20ویں سالگرہ منائی گئی۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ سکرین پر بیس سال تک متواتر چلنے والی شاہ رخ خان اور کاجل کی سپر ہٹ فلم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”دل والے “ ٹیم کی طرف سے ایک ویڈیو جا ری کی گئی۔مذکورہ ویڈیو کے جاری ہونے کے چند دن بعد اداکار عامر خان جو کہ ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ایمبسڈربھی ہیں کی طرف سے ویب سائٹ کے اشتھارمیں شاہ رخ خان اور ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کیلئے تضحیک آمیز ڈائیلاگ بولے گئے ہیں۔

عامر خان کی طرف سے اشتھار میں کہا گیا ہے کہ ”کھڑے رہے ہم ، وہ پلٹی نہیں ، ایسا کیا ہے انکے فون میں کی شاہ رخ کی یہ لائن ان پے چلتی نہیں“۔اب دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کی طرف سے دی جانے والی آفر بھی 2نومبر کنگ خان کی سالگرہ کے دن سے ہی شروع ہو گی۔علاوہ ازین اس آفر کو ”دل کی ڈیل “ کا نام دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :