عمرا ن خان ریحام کے سیاست میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے،فوزیہ قصوری

جمعہ 30 اکتوبر 2015 15:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء ) تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ عمرا ن خان ریحام کے سیاست میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو تحریک انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریحام خان اور عمران خان میں طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے،ہماری تمام تر توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن نہیں چاہتے تھے کہ ان کی اہلیہ ریحام خان سیاست میں حصہ لیں، وہ قطعاً ریحام خان کے سیاست میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے

متعلقہ عنوان :