عمران ، ریحام کی علیحدگی کی خبر سے آج ہونیوالے بلدیاتی انتخابات پس منظر میں چلے گئے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 16:20

عمران ، ریحام کی علیحدگی کی خبر سے آج ہونیوالے بلدیاتی انتخابات پس ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کی خبر سے آج ہفتہ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پس منظر میں چلے گئے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے انتخابی دفاتر میں عمران اور ریحام کی علیحدگی کی خبریں موضوع بحث رہیں ۔ پی ٹی آئی کے حلقوں میں اچانک خبر سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور ” سوگ “ کی کیفیت رہی ۔ دوسری طرف (ن) لیگ کے کارکن اپنے سیاسی مخالفین سے اس پر ’ ’ سیاسی ہمدردی “ کرتے ہوئے دکھائی دئیے ۔