Live Updates

8 جنوری اور30 اکتوبر 2015 کو عمران خان اور ریحام کو میڈیا پر بھر پور کوریج

جمعہ 30 اکتوبر 2015 16:35

8 جنوری اور30 اکتوبر 2015 کو عمران خان اور ریحام کو میڈیا پر بھر پور کوریج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو8 جنوری 2015 اور 30 اکتوبر 2015 ملکی میڈیا اور عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج ملی ،8 جنوری 2015پیر کے روز عمران خان اور ریحام خان ازدواج رشتہ میں منسلک ہوئے جسے نہ صرف ملکی میڈیا نے بلکہ عالمی میڈیا نے سارا بھر پور کوریج دی اور ان کی شادی کیلئے خبریں نشر کرتے رہے اور دونوں کی دولہا اور دلہن کی تصاویریں میڈیا پر چلانے کے ساتھ ساتھ شادی بیا کے خوبصورت گانیں بھی نشرکرتے رہے،دونوں کی شادی پر نہ صرف میڈیا پر کوریج دی گئی بلکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں جشن بھی منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

30 اکتوبر جمعہ کے روز عمران خان اور ریحام خان اس وقت میڈیا کی زینت بنے جب دونوں کے درمیان راستے جدا ہوگئے ،تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دے دی ہے ،دونوں کی مرضی سے اب یہ راستے جدا ہوگئے ہیں،طلاق کی یہ خبر ملکی میڈیا اور غیر ملکی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا اور اس طرح ریحام خان اور عمران خان کو بھر پور کوریج دی گئی ،خبر نشر ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکن مایوس ہوگئے ،دوسری جانب عمران خان اور ریحام خان نے ٹوئٹ پیغام میں طلاق ہونے کی تصدیق کر دی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :