میرے اور میرے بچوں سے متعلق جھوٹ ناقابل برداشت تھے : ریحام خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 18:43

میرے اور میرے بچوں سے متعلق جھوٹ ناقابل برداشت تھے : ریحام خان

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ میرے اور میرے بچوں سے متعلق جھوٹ ناقابل برداشت تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ریحام خان نے ردعمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے اور ان کے بچوں سے متعلق جھوٹ ناقابل برداشت تھے۔ یہ جھوٹ عمران خان کے مشن میں بھی رکاوٹ تھے۔ ان تمام معاملات کے باعث باعزت طریقے سے طلاق کا فیصلہ کیا گیا۔