انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، مسلم لیگ ن کے چوہدری شیر علی کیخلاف مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 18:47

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، مسلم لیگ ن کے چوہدری شیر علی کیخلاف ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے چوہدری شیر علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی ہے۔ چوہدری شیر علی کی جانب سے گزشتہ شب انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجانے کے بعد بھی جلسے کو جاری رکھا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب ان کیخلاف فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی نوٹس لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :