سینئر صحافی عارف نظامی نے ریحام خان پر اپنے شوہروں پر تشدد کا الزام عائد کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 19:27

سینئر صحافی عارف نظامی نے ریحام خان پر اپنے شوہروں پر تشدد کا الزام ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) سینئر صحافی عارف نظامی نے ریحام خان پر اپنے شوہروں پر تشدد کا الزام عائد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان کی اپنے پہلے شوہر سے طلاق اس وجہ سے ہوئی تھی کہ وہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی عمران خان سے طلاق بھی اسی وجہ سے ہوئی ہے۔ ریحام خان نے عمران خان پر ہاتھ اٹھایا تھا اور 2 روز قبل ان دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کےبعد عمران خان کی جانب سے بذریعہ ای میل ریحام خان کو طلاق بھجوائی گئی۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کامعاملہ باہمی رضامندی سے ہرگز طے نہیں پایا ہے۔