Live Updates

ریحام خان کی جانب سے شادی کے بعد بنی گالہ کے ملازمین تبدیل کرنے پر عمران خان کے خاندان کو شدید تحفظات تھے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 21:30

ریحام خان کی جانب سے شادی کے بعد بنی گالہ کے ملازمین تبدیل کرنے پر عمران ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) ریحام خان کی جانب سے شادی کے بعد بنی گالہ کے ملازمین تبدیل کرنے پر عمران خان کے خاندان کو شدید تحفظات کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کی علیحدگی کے بعد سے مختلف انکشافات کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ریحام خان کی جانب سے شادی کے بعد بنی گالہ کے ملازمین تبدیل کرنے پر عمران خان کے خاندان کو شدید تحفظات تھے۔ ریحام خان نے بنی گالہ کے گارڈز اور باورچی کو سیکورٹی کلئیرنس کے بنا تبدیل کردیا تھا۔ اس تمام صورتحال پر عمران خان کے خاندان کے افراد کو شدید تحفظات تھے اور اسی بات پر ان کے ریحام خان سے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات