Live Updates

عمران خان کی پہلی شادی 9سال اور دوسری صرف 9ما ہ قائم رہ سکی، دونوں شا دیاں بر طا نوی صحا فی خواتین سے کیں

جمعہ 30 اکتوبر 2015 21:48

عمران خان کی پہلی شادی 9سال اور دوسری صرف 9ما ہ قائم رہ سکی، دونوں شا ..

اسلام آ با د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف کی پہلی شا دی 9سال جبکہ دوسری صرف 9ما ہ قا ئم رہ سکی،دو نوں شا دیاں بر طا نوی خوا تین سے کی گئیں جو کہ صحا فت کے شعبہ سے وابستہ تھیں۔تفصیلات کے مطا بق عمران خا ن کی پہلی ازدواجی زند گی کا آ غاز بر طا نوی خا تون جما ئما گو لڈ سمتھ کے ساتھ 16مئی 1995کو ہوا ،شا دی کی تقر یب فرا نس کے شہر پیر س میں منعقد ہو ئی، دو نوں کی شا دی کو بھر پور میڈ یا کو ریج بھی حاصل رہی تا ہم پا کستان میں عمران خان کے چا ہنے والوں کا ردعمل ملا جلا رہا،دو نو ں کے ما بین ازدواجی رشتہ 9سال قائم رہا اور 22جون 2004کو دونوں نے ر ضا مندی کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا،عمران خان نے علیحد گی کے 10سال بعد2014میں ایک با رپھر بر طا نوی خا تون سے شا دی کا فیصلہ کیا جن د نوں وہ پا کستان میں مقبو لیت کی انتہا کو چھو رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافت کے شعبے سے وابستہ ریحام خان سے جنو ری 2014میں شادی کا اعلان کیا جسے ملکی اور غیر ملکی میڈ یا میں ایک بار پھر بیھر پور کو ریج حاصل ہوئی تا ہم اس بار یہ دوسری شادی صرف 9ما ہ قائم رہی اور دو نوں نے با ہمی ر ضا مندی سے علیحد گی کا فیصلہ کیا جس کی مختلف وجوہات سا منے آ رہی ہیں۔ریحام خان عمر میں عمران خان سے 21سال چھو ٹی تھیں۔ ریحام خان کی پہلی شادی بر طا نوی شہری اعجا ز رحمان کے ساتھ 1993میں ہو ئی تھی جو کہ 2005تک قائم رہی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :