13 سالہ لڑکے کا والدین سے گیم خریدنے کی اجازت حاصل کرنے کا انوکھا طریقہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:02

13 سالہ لڑکے کا والدین سے  گیم خریدنے کی اجازت حاصل کرنے کا انوکھا طریقہ

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2015ء)پاکستان سمیت دنیا بھر کے بچوں کو جب بھی کوئی بات منوانی ہوتی ہے، اُن کے پاس اس کا ایک ہی شارٹ کٹ ہوتا ہے۔ رونا اور تب تک رونا جب تک کام پورانہ ہوجائے تاہم 13 سالہ مائیکل سیمسن اس طرح کے بچوں سے ذرا ہٹ کر ہے۔ اس کا خیال ہے کہ اپنے مہذب مگر ذرا انوکھے طریقے سے وہ اپنے والدین کو منا لے گا۔

مائیکل نے اپنے والدین سے نئی آنے والی گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو فائیو گیم خریدنے کی اجازت کے لیے ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بنائی اور اس میں گیم خریدنے کے حوالے سے اپنے تمام دلائل بیان کیے۔ رات کے کھانے کے بعد مائیکل نے اپنے والدین کو کچھ ذاتی گفتگو کرنے کے لیے کہا۔ گفتگو میں مائیکل نے اپنے والدین کو گیم خریدنے کے حوالے سے اپنے دلائل دئیے۔

(جاری ہے)

پریزنٹیشن کی دوسری سلائیڈ پر اس نے لکھا تھا کہ میرا مقصد جی ٹی اے فائیو خریدنے کے لیے آپ کو آمادہ کرنا ہے۔جی ٹی اے فائیو میں موجود ممکنہ جنسی اور تشددکے مناظر اور بازاری زبان سے بچنے کے حل کے لیے مائیکل نے لکھا کہ وہ Campaign نہیں کھیلے گا اور نہ ہی گیم میں کسی کلب میں جائے گا۔مائیکل کا کہنا تھا کہ 63 فیصد لڑکے ہفتے میں یا روزانہ جی ٹی اے کھیلتے ہیں۔

مائیکل نے پریزنٹیشن کے اختتام کے لیے دو مزید سلائیڈیں بنائی۔ ایک اس صورت میں تھی کہ والدین سوچنے کے لیے وقت مانگیں اور دوسری اگر والدین انکار کر دیں۔ مائیکل کے والدین نے اس پریزنٹیشن کو شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ شوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا ہے کہ مائیکل آدھے امریکیوں سے زیادہ سمجھدار ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ مائیکل کو ٹیڈ ٹاک میں بھیجنا چاہیے۔