شہبازشریف پاکستان کے مین آف ایکشن ہیں ‘چینی وزیراعظم
چینی وزیراعظم محمد شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں ،چین کے عوام میں بھی شہبازشریف اپنی غیر معمولی محنت سے کام کرنے کی حیثیت سے مقبول ہیں‘ لی کیانگ
جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) چین کے وزیراعظم لی کیانگ منصوبوں کو تیزرفتاری ،اعلیٰ معیار او رمقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے بہت معترف ہیں او رشہبازشریف کو اس ضمن میں مین آف ایکشن کے نام سے پکارتے ہیں ‘‘۔اس امر کا انکشاف چین کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے ایمبسڈرلیو گیوینگیان نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چین کے وزیراعظم کئی اہم مواقع پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو پاکستان کا مین آف ایکشن کہہ چکے ہیں او رچین کے عوام میں بھی شہبازشریف اپنی غیر معمولی محنت سے کام کرنے کی حیثیت سے مقبول ہیں ۔ایمبسڈرلیو گیوینگیان نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کے لئے جو عملی اقدامات پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اٹھائے ہیں ۔(جاری ہے)
وہ قابل تحسین ہیں اور میں خود اس بات کا برملا اعتراف کرتا ہوں کہ شہبازشریف حقیقی معنوں میں مین آف ایکشن ہیں اور چین کے وزیراعظم نے آپ کے بارے میں بالکل درست کہاہے ۔
ایمبسڈرلیو گیوینگیان نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ اورچینی وزیرخارجہ وانگ ژائے کا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے لئے خصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔انہوں نے کہاکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژائے محمد شہبازشریف کو اپنا بھائی کہتے ہیں او روہ آپ سے جلد ملاقات کے متمنی ہیں۔امید ہے کہ وہ جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.