Live Updates

ریحام خان سے اختلافات کے بعد عمران خان رو پڑے تھے: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 00:02

ریحام خان سے اختلافات کے بعد عمران خان رو پڑے تھے: عارف نظامی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ریحام خان سے اختلافات کے بعد عمران خان رو پڑے تھے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کےحوالے سے مسلسل نئے سے نئے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف تجزیہ نگار عارف نظامی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریحام خان سے عمران خان کے اختلافات بہت شدت اختیار کرگئے تھے۔ ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر ہاتھ بھی اٹھایا گیا تھا۔ اس تمام صورتحال کے بعد عمران خان شدید ذہنی کرب میں مبتلا تھے اور اسی باعث ایک روز اپنے دوست کے سامنے رو پڑے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات