چین ،عمارت کے گرنے سے 17مزدور ہلاک،23زخمی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:02

چین ،عمارت کے گرنے سے 17مزدور ہلاک،23زخمی

شنگھائی ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) چین میں ایک عمارت کے گرنے سے 17مزدور ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ چین کے سرکاری زرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہنان میں گرنے والی یہ عمارت1990 میں تعمیر کی گئی تھی اور ابھی اس میں مرمت کا کام جاری تھا اور اس کی مزید دو منزلیں تعمیر کرنے کے لیے بھی کام کا آغاز بھی ہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

ذرایع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔