پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:04

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل شروع ہوگا

شارجہ ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل اتوار سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا جبکہ دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں اس وقت چوتھے نمبر پر ہے اور اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے سیریز 2-0 سے جیت جاتی ہے تو وہ دوسرے نمبر پر آجائے گی۔