ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ اتوار سے کویت میں شروع ہوگی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:16

ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ اتوار سے کویت میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ کل اتوار سے کویت میں شروع ہوگی جس میں17 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں13 مرد، 3 خواتین اور ایک جونیئر شوٹر شامل ہے ،مرد کھلاڑیوں میں خرم انعام، عثمان چاند، ظفرالحق، میجر فرخ، کرنل فخرزمان، شکیل الیاس، عثمان صادق، جی ایم بشیر، عزراحمدبلال احمد، ذیشان الحق، محمد غفران، محمد شاہد شامل ہیں تین خواتین کھلاڑیوں میں منہال سہیل، مہک فاطمہ اور تزین عباسی جبکہ جونیئر کھلاڑی حارث برلاس شامل ہیں،چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہے گی،ٹیم کل ہفتہ کو کویت رووانہ ہوگی۔