پاکستان دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے آلہ کے طور پر استعمال کرنا بند کرے‘ بھارت

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:30

پاکستان دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے آلہ کے طور پر استعمال کرنا بند ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) بھارت نے کہا کہ اسلام آباد کو سٹیٹ پالیسی کے ایک آلہ کے طور دہشتگردی کا استعمال بند کرنا چاہئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا ”اس مسئلہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ایک آلہ کے طور استعمال کرنا بند کرنا چاہئے اور جتنی جلدی پاکستان کو اس کا احساس ہو گا۔

اتنی جلدی ہندو پاک تعلقات میں پیش رفت ہو گی“ پاکستان کی جانب سے 15 سال بعد بھارت واپس بھیجی گئی قوت گویائی سے محروم گیتا کی طرح بھارت میں پاکستانی لڑکے رمضان‘ جو گیتا کی طرح ہی ہے‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر سوروپ نے کہا ”مذکورہ لڑے کی قومیت کے بارے میں کچھ معاملات ہیں جو فی الوقت بھوپال کی ایک غیر سرکاری رضاکار تنظیم کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

ایک دفعہ جب پاکستان اس کی قومیت کی تصدیق کرتا ہے تو اس کی وطن واپسی کی راہ ہموار کی جائے گی“۔ مبینہ طور پر خراب انسانی حقوق ریکارڈ کی وجہ سے پاکستان کے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کیلئے منتخب نہ ہونے پر وکاس سوروپ نے ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ سب کو معلوم ہے اور وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :