Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان آئندہ برس برطانیہ میں سیاست کا آغاز کریں گی۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:32

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان آئندہ برس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اکتوبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے باوثوق ذرائع کے توسط سے یہ خبر بریک کی ہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان آئندہ برس برطانیہ میں سیاست میں حصہ لینے والی ہیں. جہاں سے وہ اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کریں گی.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریحام خان ، عمران خان کو آگاہ کیے بغیر ہی لندن روانہ ہو گئیں جہاں لیبر پارٹی کی خواتین نے ان کا استقبال کیا.

ریحام خان لندن میں سیاست لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے کریں گی، ذرائع نے مزید بتایا کہ لیبر پارٹی میں ریحام خان کو ایڈجسٹ کروانے میں سب سے بڑا ہاتھ چودھری سرور کا ہے کیونکہ لیبر پارٹی وہی پارٹی ہے جسے چودھری سرور چھوڑ کر پاکستان آئے تھے . انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات