وکٹ خراب ہے ہم کرکٹ نہیں کھیلتے ، کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ کا سہ روزہ میچ دوسرے ہی دن ختم

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:36

وکٹ خراب ہے ہم کرکٹ نہیں کھیلتے ، کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) خراب وکٹ کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ کا سہ روزہ میچ دوسرے ہی دن ختم کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے میچ میں دوسرے روز کھانے کے وقفے پر میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز ایک وکٹ 503 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تاہم وکٹ پر مٹی جگہ جگہ سے اکھڑجانے پر کیوی ٹیم نے اپنے بیٹسمینوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلنے سے انکار کردیا۔

امپائرز نے خاصی مشاورت کے بعد میچ کو ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا، یہ میچ ابتدائی طور پر 4 روزہ تھا جسے بعد میں تین دن تک محدود کیا گیا تھا، سی اے کے ہیڈ آف کرکٹ آپریشنز سین کیری نے کہا کہ وکٹ کی خراب حالت پر دونوں ٹیموں نے باہمی رضامندی سے میچ ختم کرنے پر اتفاق کیا، ہم کیویزکو پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس فراہم کرنے کیلیے کوئی دوسرا انتظام کریں گے

متعلقہ عنوان :