ریحام کو طلاق دینے کی وجہ جمائما نہیں بلکہ ریحام کا ماضی ہے، دونوں میں دو ہفتے قبل ہی علیحدگی ہوچکی تھی ، اعلان دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد ہونا طے پایا تھا‘برطانوی اخبار ڈیلی میل کاانکشاف

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:01

ریحام کو طلاق دینے کی وجہ جمائما نہیں بلکہ ریحام کا ماضی ہے، دونوں میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان میں طلاق کی وجہ جمائما نہیں بلکہ ریحام خان کا ماضی ہے۔ دو ہفتے پہلے علیحدگی ہوچکی تھی۔ اعلان دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد ہونا طے پایا تھا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی ٹوٹنے کا الزام جمائما پر لگانا غلط ہے۔

(جاری ہے)

ریحام کا متنازعہ ماضی شادی ٹوٹنے کی وجہ بنا۔اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں دو ہفتے سے الگ رہ رہے تھے اور یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے پہلے تک اس خبر کو عوام کے سامنے نہیں لایا جائے گا۔اخبار کے مطابق عمران اور ریحام کی شادی شروع سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی۔ کپتان کی فیملی اور دوست کو مغربی کلچر میں رہی ریحام برداشت نہیں تھی۔ جب ریحام کے مغربی چال چلن سے انٹرنیٹ بھرا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :